راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن کے عزائم ناکام بنانے کیلئے ہمیں پرعزم اور چوکنا رہنا ہوگا۔ دشمن قوتیں آپریشن ردالفساد سے حاصل فوائد ضائع کرنا چاہتی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان اور میرانشاہ کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان کا استقبال کیا۔
#COAS visited troops busy in consolidation operations along Pak- Afghan Border in Dawatoi sector, North Waziristan. Recent consolidation operations along Pak-Afghan Border ensured effective area domination of some inaccessible pockets of land which were being sporadically (1/6) pic.twitter.com/4J6y1DE9An
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 24, 2020
(آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو پاک افغان سرحد پر ہونے والی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ایسے علاقوں میں جہاں دہشتگرد پناہ لیتے تھے، وہاں آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ دہشتگرد ان علاقوں سے نکل کر آبادیوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرتے تھے۔
سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ان علاقوں میں 90 فیصد سے زائد بارودی سرنگیں تلف کر دی گئی ہیں۔ ان سرحدی علاقوں میں باڑ لگانے کا عمل جلد شروع ہو جائے گا جبکہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر کے دشوار گزار علاقوں میں بھی فورسز کا کنٹرول ہو گیا ہے۔
.jpg)
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








