آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم روانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

u 19 team pakistan
u 19 team pakistan

لاہور: انڈر 19 ورلڈکپ میں شرکت کیلئےگزشتہ روز قومی ٹیم جنوبی افریقہ روانہ ہو ئی ، ورلڈکپ کی مہم میں پہلا پڑاؤ جوہانسبرگ میں ہوگا۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم جمعے کو روانہ ہوئی ،، کرکٹرز صبح نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے علامہ اقبال ایئر پورٹ روانہ ہوئے،گرین شرٹس طویل مسافت کے بعد جوہانسبرگ میں ڈیرے ڈالیں گے۔

قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت روحیل نذیر کریں گے ،حیدر علی نائب کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمد شہزاد، محمد حارث، محمد حریرہ،محمد عرفان خان، عباس آفریدی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد وسیم جونیئر، فہد منیر، قاسم اکرم ،عامر علی، آرش علی خان، عامر خان اور طاہر حسین شامل ہیں۔ اعجاز احمد ہیڈ کوچ و منیجر جبکہ راؤ افتخار انجم بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کیلئے2 طرح کی کٹ کی رونمائی کردی

اس حوالے سے ہیڈکوچ اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کے مطابق پریکٹس کرائی ہے، قوم کی دعا کے ساتھ ورلڈکپ جیت کر آئیں گے۔

ایونٹ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گاجبکہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف 19 جنوری کو کھیلے گی۔

Related Posts