سیالکوٹ جلسہ، پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کا مقام تبدیل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سیالکوٹ جلسہ، پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کا مقام تبدیل کردیا
سیالکوٹ جلسہ، پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کا مقام تبدیل کردیا

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف نے کرسچن کمیونٹی کے احتجاج اور پولیس کی کارروائی کے بعد اپنے جلسے کا مقام تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرسچن کمیونٹی کے احتجاج کے بعد تحریک انصاف نے جلسے کا مقام تبدیل کیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے جلسہ گاہ کی تبدیلی کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی نے سی ٹی آئی گراؤنڈکی جگہ وی آئی پی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کردیا ۔  

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے مسیحی برادری کے احتجاج کے باعث انہیں جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔

 مزید برآں سیالکوٹ میں آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی بغیر اجازت تیاریاں رکوانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری جلسہ گاہ پہنچ گئی اور گراؤنڈ کا گھیراؤ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: سيالکوٹ: بلااجازت جلسے کی تیاریاں، عثمان ڈار سمیت 40 کارکن گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ گاہ میں پولیس بھاری مشینری کے ساتھ گراؤنڈ کی اکھاڑ پچھاڑ کرنے لگی، سامان ہٹائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔

 اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار مشینری کے آگے اپنے کارکنان سمیت لیٹ گئے، انہوں نے کہا کہ یہ مشینری ہمارے اوپر سے گزرے گی۔

Related Posts