کراچی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پاکستان کی ویمن ٹینس اسٹار مہک کھوکھر نے قومی ویمنز ٹیم کی کوچنگ کی اپیل کی ہے۔
پاکستان کی ٹاپ ٹینس کھلاڑیوں میں شامل مہک کھوکھر کا نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے فیڈ کپ سمیت انٹرنیشنل ایونٹس آنے والے ہیں اور بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اکثر پاکستان آتی رہتی ہیں۔
انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک سے بھی اپیل کی کہ وہ بھابھی کو کہیں پاکستان آئیں اور ہماری ویمن ٹینس کھلاڑیوں کا کھیل نکھارنے میں مدد کریں۔
مزید پڑھیں:فرنچ اوپن، رافیل نڈال نے 14 ویں بار ٹائٹل جیت لیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








