اسلام آباد:معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے،دوسرے مرحلے میں 65سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جائیگی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ رجسٹریشن کیلئے1166پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں، فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ان 65 ممالک میں ہے جہاں کورونا ویکسی نیشن ہو رہی ہے، دوسرے مرحلے میں 65سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسن لگائی جائیگی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ رجسٹریشن کیلئے1166پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں، 52ہزار سے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ جن لوگوں کی عمر 65سال سے زیادہ ہے ان کی ویکسی نیشن مارچ کے آغاز سے ہوگی، انہوں نے کہا کہ تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکورونا ویکسین لگوائیں۔