ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج ہوگا، کیویز نے میچ سے قبل جم کر پریکٹس کی۔
تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا جبکہ 6 بجے کے فوراً بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور کیوی کپتان کے مابین ٹاس ہوگا۔
سپر 8 مرحلے میں قومی کرکٹ ٹیم اپنے اگلے 2 میچز انگلینڈ اور سری لنکا جیسی اہم ٹیمز کے ساتھ کھیلے گی جو رواں ماہ 24اور 28 فروری کو شیڈولڈ ہیں۔ قومی ٹیم نمیبیا کو شکست دے کر سپر 8مرحلے تک پہنچی تھی۔
اس سے قبل ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ قومی ٹیم 6ماہ سے اسی مرحلے کی تیاری کررہی تھی۔ کھلاڑیوں کو اعتماد ہے اور ان کی میچز کیلئے تیاری بھی مکمل ہے۔ اچھے نتائج کی توقع رکھتے ہیں۔
قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف یہ میچ کولمبو میں کھیلے گی جہاں بارش کا 74فیصد امکان اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ میچ بارش سے متأثر ہونے کی صورت میں شائقین کرکٹ سنسنی خیز مقابلے سے محروم ہوسکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








