ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کا فائنل کل، پاکستان اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے، کس کا پکڑا بھاری؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan to Face South Africa in World Cricket League 2025 Showdown on August 2
ONLINE

ورلڈ کرکٹ لیگ 2025 کا فائنل اب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گاکیونکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ اہم فیصلہ سیاسی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے جس کے بعد پاکستان کو بغیر مقابلہ جیت کے فائنل میں داخلہ مل گیا۔

یہ سیمی فائنل میچ 31 جولائی کو برمنگھم میں ہونا تھاجس میں پاکستان چیمپئنز اور بھارت چیمپئنز آمنے سامنے آتے تاہم بھارتی ٹیم جس میں شیکھر دھون، یووراج سنگھ، سریش رائنا، یوسف پٹھان، ہربھجن سنگھ اور رابن اُتھاپا جیسے نامور سابق کھلاڑی شامل ہیں ،نے قومی سطح پر کشیدہ تعلقات کو جواز بناتے ہوئے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا۔

اس سے قبل گروپ مرحلے میں بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے گریز کیا تھا اور اس وقت دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا لیکن پاکستان چیمپئنز نو پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست رہا جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر رہا۔

ایونٹ کے منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ سیمی فائنل کے ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو 50 فیصد رقم واپس کر دی جائے گی۔

دونوں ممالک کے درمیان کھیل کے میدان میں تلخی کی یہ حالیہ مثال رواں سال اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشتگرد حملے اور اس کے بعد ہونے والے فوجی جھڑپوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

اگرچہ عالمی کرکٹ میں دونوں ٹیمیں اب بھی ایک دوسرے کے خلاف بعض مواقع پر کھیلنے کو تیار ہیں، تاہم لیجنڈز کی سطح پر یہ واضح خلیج قائم ہو چکی ہے۔

اب پاکستان چیمپئنز 2 اگست کو فائنل میں جنوبی افریقہ چیمپئنز کا سامنا کرے گاجو دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے چکے ہیں۔

یہ مقابلہ شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک بڑی دلچسپی کا مرکز بن چکا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں سابق عالمی ستاروں کے ساتھ ایک شاندار ٹکراؤ کے لیے تیار ہیں۔

Related Posts