پاکستان امریکا سے دُنیا کا بلند ترین بیس بال گراؤنڈ رکھنے کا اعزاز چھین لے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان امریکا سے دُنیا کا بلند ترین بیس بال گراؤنڈ رکھنے کا اعزاز چھین لے گا
پاکستان امریکا سے دُنیا کا بلند ترین بیس بال گراؤنڈ رکھنے کا اعزاز چھین لے گا

اسلام آباد: پاکستان  امریکا سے دُنیا کا بلند ترین بیس بال گراؤنڈ رکھنے کا اعزاز رواں ماہ چھین لے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پاس پہلے ہی پولو کا بلند ترین گراؤنڈ موجود ہے جبکہ 29 اکتوبر کو اسکردو میں 7 ہزار 310 فٹ بلندی پر انڈر ڈٹرکٹ چیمپین شپ شروع ہو رہی ہے۔

چیمپین شپ کے پہلے ہی میچ کے ساتھ پاکستان دُنیا کا بلند ترین بیس بال گراؤنڈ رکھنے والا ملک بن جائے گا۔ امریکا کا ڈینور کولورڈو گراؤنڈ زمین سے 5 ہزار 130 فٹ بلند ہے جس سے پاکستانی بیس بال گراؤنڈ کی بلندی 2 ہزار 180 فٹ زیادہ ہے۔

رواں برس اسکردو وہ شہر بنے گا جہاں دُنیا بھر سے لوگ بلند ترین مقام کی بیس بال کھیلنے اور دیکھنے کیلئے آئیں گے۔ ورلڈ بیس اینڈ سافٹ بال کنفیڈریشن کی ویب سائٹ پر بھی اسکردو کو نمایاں مقام حاصل ہے۔

اسکردو میں ہونے والی چیمپین شپ میں 4 ٹیمیں کھیل پیش کریں گی جو 29 اور 30 اکتوبر کو ہوگا جبکہ 31 اکتوبر کو اسکردو میں ہی قومی بیس بال اکیڈمی کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن پریمیئرلیگ، وہاب ریاض سلمان خان کی فرنچائزمیں شامل 

Related Posts