لاہور: پاکستان 2021 میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا،گیمز کی میزبانی کاروایتی پرچم وصول کرنے کیلئے صدرپی او اے عارف حسن کھٹمنڈو پہنچ گئے۔
پاکستان دو سال بعدہونے والے گیمز کاروایتی پرچم 10 دسمبر کو وصول کرے گا،صدرپی او اے عارف حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان ان گیمز کوبہترین طریقے میں کرانے کیلئے تیار ہے،ان کاکہناتھاکہ 2014 میں گیمز اسلام آباد میں ہوئی تھیں اس بار 3 شہروں میں کرانے کی تجویز ہے۔
ان کاکہناتھا کہ 2004 میں صرف ایک شہر اسلام آباد میں پندرہ گیمز کرائی گئی تھیں۔ اس بار زیادہ ایونٹس ہوں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت سے بات چیت کرکے تمام وینوز کو فائنل کریں گے۔
سید عارف حسن نے کہا کہ یہ گیمز کسی ایک فرد، ادارے کی نہیں، یہ پورےپاکستان کی گیمز ہوں گے، ہم سب کو مل کر انہیں کامیاب بنانا ہے۔دنیا کو یہ دکھانا ہے کہ پاکستان ہر قسم کے انٹرنیشنل ایونٹس کرانے کا اہل ہے اور کھیلوں سے محبت کرنے والوں کی یہ سرزمین ہے۔