پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کی تصدیق کردی ہے۔ یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سویڈش پارلیمنٹ کے باہر قرآن کریم کی پھر بے حرمتی
طے شدہ تفصیلات کے مطابق پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ون ڈے بھی 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا جبکہ کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اس وقت آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر آٹھواں ہے۔
پاکستانی ٹیم سترہ اگست کو سری لنکا پہنچے گی اور انیس سے اکیس اگست تک ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ کرے گی۔ ٹیم 27 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








