اسلام آباد: حکومت نے ملک میں کورونا ویکسی نیشن کادائرہ وسیع کرتے ہوئے 13 ستمبر سے 15 تا 18 سال کے نوجوانوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے تناظر میں ویکسین لگانے کی کوششیں تیز کرتے ہوئے حکومت نے 15 سے 18 سال تک کے نوجوانوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 15 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے ویکسی نیشن مہم 13 ستمبر سے شروع ہوگی اور نوجوانوں کو فائزر ویکسین کے ٹیکے لگائے جائینگے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 15 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کی ویکسی نیشن کی منظوری دیدی ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا نے مزید 82 زندگیاں چھین لیں، 3480 نئے شکار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








