آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے اپنے منظور شدہ ٹور میں ردوبدل کرتے ہوئے نئے ٹور شیڈول کا اعلان کر دیا۔
نئے ٹور شیڈول کے مطابق ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی جس کے دوران ٹرافی کو پاکستان کے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
اسلام آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم سمیت اسکول کالجز اور مختلف سائٹس پر لے جایا جائے گا، سابق کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
17 نومبر کو ٹرافی ٹیکسلا اور خانپور جبکہ 18 نومبر کو ٹرافی ٹور ایبٹ آباد میں ہو گا، 19 نومبر کو ٹرافی مری لے جائی جائے گی، 20 نومبر کو نتھیا گلی اور 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہوگا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔
مزید برآں 6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری انڈیا میں ٹرافی ٹور ہو گا۔
آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








