پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan values its relationship with Russia: Gen Bajwa

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین فوجی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پرامید ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق روسی سفیر نے آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال ، دوطرفہ اور دفاعی تعاون اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن ایک مشترکہ مقصد تھا جہاں دونوں فریقین نے مقصد کے حصول کی طرف باہمی کوششوں کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف کے حالیہ دورہ پاکستان کو سراہا اور اعلیٰ سطح پر مزید سفارتی تعلقات کی پائیداری کا عزم ظاہر کیا۔

مزید پڑھیں:وزیرخارجہ اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرکافلسطین،کشمیرکے تنازعات پرتبادلہ خیال

روسی سفیر نے خطے خاص طور پرافغان امن عمل میں امن و استحکام لانے کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی۔ دونوں نے پاک روس دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،جس میں انسداد پولیو مہم چلانے پر بل گیٹس نے پاک فوج کے کردار کو سراہاہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے، ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان میں انسداد پولیو اور کورونا کے خاتمے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

Related Posts