پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
گرین شرٹس کے کپتان شاہین شاہ آفریدی بخار اور فلو کے باعث آج کے اہم میچ سے باہر ہو گئے ہیں جس کے بعد آل راؤنڈر سلمان آغا کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
پاکستان تین میچوں کی سیریز میں پہلے ہی ایک صفر سے برتری حاصل کر چکا ہے اور ٹیم آج کی فتح کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب سری لنکا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گا۔
ٹیم مینجمنٹ نے آج کے میچ کے لیے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف کی جگہ محمد وسیم جونیئر اور اسپنر ابرار احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
کپتان کی غیر موجودگی کے باوجود ٹیم کا ہدف واضح ہے کہ بہترین کارکردگی کے ساتھ سیریز جیتی جائے۔
اس اہم میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ شائقین کی نظریں بھی سلمان آغا کی بطور قائد پہلی اننگز پر جمی ہوئی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








