کرغزستان میں مکس مارشل آرٹس چمپئن شپ، پاکستان نے 3 میڈلز جیت لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

کرغزستان میں مکس مارشل آرٹس چمپئن شپ، پاکستان نے 3 میڈلز جیت لیے
کرغزستان میں مکس مارشل آرٹس چمپئن شپ، پاکستان نے 3 میڈلز جیت لیے

 کرغزستان میں مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کی چمپئن شپ منعقد ہوئی جہاں پاکستان کے کھلاڑیوں نے 3 میڈلز اپنے نام کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مارشل آرٹسٹس نے ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک ہی کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا جو ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چمپئن شپ میں پاکستان کی پہلی اور اہم کامیابی ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے مکس مارشل آرٹسٹ چمپئن شپ میں کبھی حصہ نہیں لیا اور پہلی بار عالمی مقابلے میں شرکت کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے سونا، چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔ 

ہفتے کے روز ایم ایم اے کے اختتام کے موقعے پر مکس مارشل آرٹسٹ شاہ زیب خان نے گولڈ، لیاقت علی نے چاندی جبکہ اعلیٰ گل نے برونز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے فائٹر شاہ زیب خان نےکرغستان میں ہونیوالے مکس مارشل آرٹس چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستان فائٹر نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں کرغستان کے حریف کو چت کرکے نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

اس سے قبل مکس مارشل آرٹس چمپئن شپ میں مقابلے میں پاکستانی فائٹر نے بھارتی فائٹر کو دھول چٹادی تھی،پاکستانی فائٹر نے بھارتی مارشل آرٹسٹ کو ایک منٹ 13 سیکنڈ میں  مات دے دی۔

مزید پڑھیں: شاہ زیب خان نے مکس مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

Related Posts