پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ عہدے سے مستعفی ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ  ڈیوڈ ہیمپ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ  ڈیوڈ ہیمپ نے عہدہ چھوڑا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق  ڈیوڈ ہیمپ  نے اپنے دو سالہ معاہدے میں توسیع میں عدم دلچسی ظاہر کی۔

ڈیوڈ ہیمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں کام کو کافی انجوائے کیا لیکن ان کیلئے فیملی سے دور رہنا کافی مشکل ہوچکا تھا اس لیے انہوں نے کام جاری نہ رکھنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیلی جین ٹینس کنگز کپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے تاجکستان کو ہرا دیا

انہوں نے کہا کہ بطور ہیڈ کوچ میں نے پاکستان ویمن ٹیم کو بہتر کرنے کی پوری کوشش کی، گوکہ نتائج اس محنت کے عکاس نہ تھے جو پلیئر نے کی تاہم وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

ڈیوڈ ہیمپ نے کہا کہ فاطمہ ثنا کا ابھر کر سامنے آنا مثبت رہا، امید ہے اور نوجوان پلیئرز بھی سامنے آئیں گی۔

پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے کہا کہ ڈیوڈ ہیمپ جیسے کوچ کی خدمات سے محروم ہونا افسوس کی بات ہے، پاکستان ویمن ٹیم کیلئے ان کی خدمات پر پی سی بی ویمن ونگ ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

Related Posts