پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 28رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 28رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 28رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

سنچورین: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست دے کر سیریز 1 کے مقابلے میں 2 میچز سے جیت لی۔ 2013 میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سنچورین کے میدان میں کھیلے جانے والے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان 320 رنز بنائے تھے اور اس طرح جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 321 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی طرف سے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز مالان اور مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتدائی اوورز میں زبردست شارٹس کھیلے اور سکور کو آگے بڑھایا۔

میزبان ٹیم کو پہلا نقصان 54 کے اسکور پر اٹھانا پڑا جب مارکرم 18 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ جے جے سمٹس 17 رنز بنا کر بولڈ ہوئے ان کی وکٹ عثمان قادر نے حاصل کی۔

اوپنر مالان 70 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ کپتان باووما 20 کے اسکور نواز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کلاسن کو بھی محمد نواز نے چلتا کیا ۔ بیٹسمین 4 سکور بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میچ کا ٹاس میزبان ٹیم نے جیتا اور شاہینوں کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔  اوپنرز امام الحق اور فخر زمان پہلی شراکت داری میں ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے تاہم 22 ویں اوور کی پہلی گیند پر امام الحق مہاراج کی بال آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے انہوں نے 57 رنز اسکور کیے تھے۔

فخر زمان نے گذشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی سنچری اسکور کی ۔ ان کے 101 رنز میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے ان کی وکٹ مہاراج نے حاصل کی۔

محمدرضوان جلد بازی میں 7 گیندوں پر 2 رنز بنا کر سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ ایک مرتبہ پھر مہاراج نے وکٹ حاصل کی۔ 15 ماہ بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آنے والے سرفراز احمد کی اننگز 13 گیندوں پر 13 رنز پر محدود رہی، سمٹس نے اپنی ہی گیند پرکیچ پکڑا۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 1، محمد نواز نے 4 سکور بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکرم 2 اور مہاراج نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایک موقع پر پاکستان کے لیے 300 رنز کا ہندسہ عبور کرنا بھی مشکل دکھائی دے رہا تھا، ایسے میں حسن علی نے 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے صرف 11 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ٹیم کو 320 رنز تک پہنچایا۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 292 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

Related Posts