پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر اوور 60 ورلڈکپ جیت لیا
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر اوور 60 ورلڈکپ جیت لیا

سڈنی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

پاکستان نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ پاکستان کے ایس ایم کا ظمی اور محمد اسلم نے عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ میں پاکستان کو شکست، وسیم اکرم کی سری لنکن ٹیم کی تعریف

ایس ایم کاظمی 71 رنز بناکر آؤٹ رہے جبکہ محمد اسلم نے 70 رنز بنائے۔

قبل ازیں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

Related Posts