ماس ریسلنگ کی ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے دو سلور میڈلزجیت لئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ماس ریسلنگ کی ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے دو سلور میڈلزجیت لئے
ماس ریسلنگ کی ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے دو سلور میڈلزجیت لئے

روس: پاکستان نے روس میں جاری ماس ریسلنگ کی ورلڈ چیمپئن شپ میں دو میڈلز اپنے نام کرلئے، پاکستان کی جانب سے وقاص افضل اور محمد سعد نے سلور میڈلز جیتے۔

روس میں 22 جون کو چوتھی ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ شروع ہوئی، پاکستان ماس ریسلینگ فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ میں شریک پاکستان کے ریسلر وقاص افضل نے 125 کلوگرام اور محمد سعد نے 60 کلوگرام کی ویٹ کیٹیگری میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

سعد نے کوالیفائنگ راونڈ میں سربیا اور ترکمانستان جبکہ سیمی فائنل میں سربیا سے تعلق رکھنے والے حریف کو شکست دی تھی، وقاص افضل بھٹی نے کوالیفائنگ باؤٹ میں بھارتی حریف شیخ عبدالاحد یونس کو بھی چت کیا تھا۔

25 جون تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں پاکستان کے 11 ریسلرز شرکت کررہے ہیں، دیگر نو ریسلرز جن میں ایک خاتون ایتھلیٹ بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں زلزلے سے تباہی، راشد خان نے افسوسناک تصویر شیئر کردی

کھلاڑیوں میں اورنگزیب شاہ، شفاعت اللہ، نتاشا امانی، افشل انصر، علی اظہر، شیراز علی،محمد عالم اور محمد ابراہیم بیگ شامل ہیں۔ایونٹ میں مجموعی طر پر 45 ملکوں کے کھلاڑی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

Related Posts