پاکستانی اداکاروں نے بھارت کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک اور انتہائی بزدلانہ عمل قراردیا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر غم و غصے کا اظہار کیا۔
اداکار فواد خان نے بھارتی حملے کو ’شرمناک‘ قرار دیا، انہوں نے زخمی اور شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ جب کوئی بنا کسی ثبوت کے ہمارے ملک پاکستان پر الزام لگاتا ہے تب بھی ہم تشدد کی مذمت کرتے ہییں۔ دعا ہے کہ ’یااللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی نفرت اور اشتعال انگیزی برسوں سے جاری ہے اور میں نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور میں اس تجربے سے گزری ہوں۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی بھارتی حملے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’میں غصہ اور درد محسوس کررہی ہوں، بچہ شہید ہوگیا اور خاندان تباہ ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ معصوم لوگوں پر بم برسانے کو حکمت عملی نہیں کہہ سکتے یہ طاقت کا مظاہرہ نہیں بلکہ شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے۔
اداکارہ عائزہ خان نے کہاکہ، میں انسانیت کے ساتھ کھڑی ہوں۔ میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوں’۔اداکار بلال عباس نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ’معصوم شہریوں پر بچوں پر حملہ کرنا بزدلانہ اور توہین آمیز فعل ہے اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ ہم اس جبر کو نہیں بھولیں گے اور اس ناانصافی کے آگے خاموش نہیں بیٹھیں گے‘۔
اداکارہ مایا علی نے پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ کہا کہ جنگ کبھی بھی حل نہیں اور نہ ہی کبھی ہوگا’۔
داکار اور گلوگار فرحان سعید نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں قائداعظم سے اظہار تشکر کیا جبکہ اداکار وہاج علی نے سٹوری میں سب سے پہلے پاکستان لکھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








