آج ہمارا ٹی وی ڈرامہ گلیمر سے بھرپور نظر آرہا ہے ،اداکارہ ریچل خان

تازہ ترین

تازہ ترین

pakistani actress Rachel talk to media

لاہور: اداکار ہ و ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ آج ہمارا ٹی وی ڈرامہ گلیمر سے بھرپور نظر آرہا ہے اور بعض پراجیکٹ تو ایسے ہیں جس میں ہم نے ہمسایہ ملک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈرامے میں صرف بڑی بڑی گاڑیاں اور پرتعیش بنگلے دکھائے جاتے ہیں جبکہ معاشرے کے 80فیصد غریب طبقے کو موضوع بنانا پسند ہی نہیں کیا جاتا۔

مزید پڑھیں: کلاسیکل رقاصہ و اداکارہ اداکارہ سوہائی ابڑونے فلم کے لیے بال منڈوا دیئے

غریب بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اورانہیں نظر انداز کرنا قابل افسوس رویہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سے مسائل ہیں جنہیں کبھی موضوع بنایا ہی نہیں گیا جس میں غریب کیلئے اپنی بیٹی کی شادی، دو وقت کی روٹی اورتعلیم کا حصول اور چائلڈ لیبر سمیت دیگر بہت سے موضوعات ہیں۔

Related Posts