ملک بھر میں سیلابی صورتحال برقرار، پاکستان کو تباہی درتباہی کا سامنا ہے۔مسعود خان

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں سیلابی صورتحال برقرار، پاکستان کو تباہی درتباہی کا سامنا ہے۔مسعود خان
ملک بھر میں سیلابی صورتحال برقرار، پاکستان کو تباہی درتباہی کا سامنا ہے۔مسعود خان

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال کے باعث عوام کو تباہی در تباہی کا سامنا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب مزید تباہ کن ہوتا جارہا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں مجموعی نقصان بہت بڑے پیمانے پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

جواب غیر تسلی بخش، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کرلیا

بیان میں سفیرِ پاکستان سردار مسعود خان نے ملک میں سیلاب سے پیدا ہونے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کو بہت مشکل صورتحال اور تباہی در تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ سیلاب کے باعث پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پیدا ہوچکی ہیں۔بارشوں اور سیلاب کے باعث لوگ بڑے پیمانے پر بے گھر ہوئے جبکہ مویشی ہلاک اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔ 

واضح رہے کہ سندھ سمیت ملک کے تمام صوبوں میں سیلابی پانی میں بستیوں کی بستیاں ڈوب چکی ہیں۔ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے کارروائی جاری ہے۔پاک فوج اور سول انتظامیہ سمیت دیگر ادارے سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں۔

سیلاب سے پاکستان میں ہزاروں افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ ملکی معیشت کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچا۔ پاکستان نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔

Related Posts