اٹلی، کشتی حادثے میں کسی پاکستانی کے انتقال کی تصدیق نہیں ہوئی۔علی جاوید

تازہ ترین

تازہ ترین

اٹلی میں بد ترین کشتی حادثے میں 50 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔  پاکستانی سفیر علی جاوید کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں کسی پاکستانی کے انتقال کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران پاکستانی سفیر علی جاوید نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں کم از کم 20 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 16 کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف فری ہینڈ دیدیا

گفتگو کے دوران علی جاوید نے کہا کہ ابھی تک 4 پاکستانی لاپتہ ہیں تاہم کسی بھی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ریسکیو ورکرز لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستانی سفیر علی جاوید نے کہا کہ جس جگہ کشتی ڈوبی، وہ روم میں پاکستانی سفارت خانے سے 9 گھنٹے دور ہے۔ ہمارے فرسٹ سیکریٹری جائے حادثہ پر پہنچے اور ان 16 پاکستانیوں سے ملاقات بھی کی۔

علی جاوید نے کہا کہ تمام پاکستانی نہ صرف خیریت سے ہیں بلکہ ان کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔ یہ ریسکیو کیے گئے پاکستانی گجرات، حافظ آباد اور مالاکنڈ سمیت دیگر پاکستانی شہروں سے تعلق رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں اٹلی میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 58 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ جاں بحق افراد میں 28 پاکستانی بھی شامل تھے۔

Related Posts