پاکستانی فنکار ترک اداکارہ اسراء بلجیک کی حمایت میں سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی فنکار ترک اداکارہ اسراء بلجیک کی حمایت میں سامنے آگئے
پاکستانی فنکار ترک اداکارہ اسراء بلجیک کی حمایت میں سامنے آگئے

اسلام آباد: ترک اداکارہ اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈڑ بنانے پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے اداکارہ کے لیے حمایتی پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں جب ترکی کے ڈرامے نشر کئے جائیں گے تو ظاہر سی بات ہے کہ ترکش فنکار بھی پاکستان آئیں گے، اِس میں مسئلہ کیا ہے؟

معروف اداکار اعجاز اسلم نے لکھا کہ ’چلیں ہم بھی ترکش زبان سیکھ لیتے ہیں کیونکہ ایک طاقتور مقابلہ ہی ہمیشہ اچھا ہوتا ہے، اسی لیے برہمی کا اظہار کرنے کے بجائے اِس بات کو ہلکا لیں۔

دوسری جانب اداکارہ عائشہ عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اِس بات کی حمایت کروں گی کہ غیر ملکی فنکار پاکستانی برانڈز کی توثیق کریں کیونکہ یہ ہمارے برانڈز کو بین الاقوامی سطح پر مقبول بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

اداکار و ماڈل بلال اشرف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں پوری دْنیا کے فنکاروں کاپا کستان میں خیر مقدم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ فن کی کوئی زبان یا سرحد نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہر شعبے میں سیاست نہ کریں اور دل سے غیر ملکی فنکاروں کو خوشی آمدید کہیں کیونکہ پاکستان ایک زندہ دل قوم کا ملک ہے اور پاکستانی عوام کے دلوں میں پیار ہی پیار ہے۔

Related Posts