سنچورین ٹیسٹ کی فرسٹ اننگ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ناکام، پوری ٹیم 211 رنز پر ڈھیر

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو آج

جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ  کی پہلی اننگ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور  پوری ٹیم 211 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ  سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے، جس میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

موجودہ حکومت نے معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، عمران خان نے اعتراف کرلیا

جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی اور  پوری ٹیم 211 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کے اوپنر کپتان شان مسعود 17، صائم ایوب 14، بابر اعظم 4 اور سعود شکیل 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کامران غلام  54 اورمحمد رضوان 27 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

سلمان آغا 18 رنز بناسکے، عامر جمال نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، خرم شہزاد 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے آج ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والےکاربون بوش نے 4  وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ کی ٹیم میں کپتان شان مسعود ، صائم ایوب، بابراعظم ، کامران غلام،  محمد رضوان، سعود شکیل،سلمان آغا،عامرجمال، نسیم شاہ ،خرم شہزاداور محمدعباس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائےگا۔

Related Posts