وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کرکے بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ بھیک منگے عمرہ ویزا پر سعودی عرب جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ گرفتار مسافروں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں، ملزمان کے سامان سے 900 سگریٹ بکس اور 70 ویلو کے پیکٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کا تعلق لودھراں اور ملتان سے ہے، ملزمان کے پاس فی کس 500 ریال سے بھی کم پیسے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان عمرہ کے حوالے سے بھی امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرسکے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ (انسانی اسمگلنگ) سرکل ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








