پاکستانی کمپنی کا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اینٹی وائرل اسپرے بنانے کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistani company claims to have developed an antiviral spray to control the cocoon virus

راولپنڈی : ریڈ اپ کمپنی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اینٹی وائرل اسپرے دریافت کرلی ہے۔ موذی وباء سے بچاؤ کا دعویٰ ، ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر توثیق کردی۔

 ریڈ اپ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری پروڈکٹIonolytevir اسپرے استعمال کرنے سے آپ 10گھنٹے  کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

اسپرے کے استعمال سے کورونا وائرس آپ پر اثرنہیں کرے گا جبکہ اس اسپرے کو بیرونی استعمال سے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں اور اس میں کوئی مضر صحت اجزاءشامل نہیں ۔

پی۔ سی۔ ایس۔ آئی ۔آر ۔نے اپنی ٹیسٹ رپورٹ بھی جاری کردی ہے یہ پروڈکٹ نیوزی لینڈ میں دوسرے ناموں سے استعمال ہورہی ہے اور بہترین نتائج ہیں اس کے استعمال سے اگر آپ کسی کورونا وائرس متاثرہ شخص سے انجانے میں ملاقات کر بھی لیتے ہیں تو آپ پر اثر انداز نہیں ہو گا۔

ریڈ اپ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے فلو کو صرف ایک اسپرے سے دس منٹ میں یقینی آرام مل جاتا ہے کسی بھی قسم کے زخم کو اس اسپرے سے فوری طور پر ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کورونا ویکسین کی تیاری میں پیش پیش

یہ پروڈکٹ اینٹی بیکٹیریل اینٹی وائرل اینٹی وائرس ہے جبکہ اسلام آباد پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹر شریف نے بھی مبینہ طور پر اس اسپرے کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تجویز کیا ہے، پاکستان سے اب کورونا وائرس پر مکمل کنٹرول ہوگا۔

Related Posts