ٹوکیو:ٹوکیو اولمپکس 2021 میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ جاپان پہنچ گیا۔ اولمپکس کے چھ کھیلوں میں پاکستان کے دس ایتھلیٹس اور 12 آفیشلز شرکت کریں گے۔
جیولن تھرو میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم 21 جولائی اور ویٹ لفٹنر طلحہ طالب 22 جولائی کو ٹوکیو روانہ ہوں گے، گیمز کا آغاز 23 جولائی سے ہوگا۔
ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ اسلام آباد سے جاپان پہنچ گیا۔دس پاکستانی ایتھلیٹس اور 12 فیشلز اولمپکس کے چھ کھیلوں، سوئمنگ، جوڈو، ویٹ لفٹنگ، شوٹنگ، بیڈمنٹن اور ایتھلیٹکس میں حصہ لیں گے۔
سوئمنگ میں بسمہ خان اور حسیب طارق، جوڈو میں شاہ حسین شاہ، شوٹنگ میں جی ایم بشیر، خلیل اختر اور گلفام جوزف، ایتھلیٹکس کی دو سو میٹر دوڑ میں نجمہ پروین اور جیولم تھرو میں ارشد ندیم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
مزید پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دیدی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








