پاکستانی شائقین کرکٹ مایوس نہ ہوں؛ فائنل کھیلنے کی امید باقی ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک بار پھر پاکستان کے لیے مایوس کن ثابت ہوا، جہاں قومی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت سے شکست کے ساتھ ہی پاکستان کی فائنل میں رسائی مشکل ہو گئی ہے تاہم قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اپنے باقی دونوں میچز سری لنکا کے خلاف 23 ستمبر اور بنگلادیش کے خلاف 25 ستمبر کو لازمی جیتنا ہوں گے، کسی ایک میچ میں ناکامی کی صورت میں پاکستان ایشیا کپ سے باہر ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش سپر فور مرحلے میں پہلے ہی ایک کامیابی حاصل کر چکا ہے، جو پاکستان کے لیے اضافی دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

یادر ہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ میں بھارت نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے تاہم بھارت نے 172 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں صرف 4 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔

Related Posts