پاکستانی کرکٹرزکی بیگمات پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑی پابندی لگ گئی، خواتین پریشان

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistani cricketers wives in trouble

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ساتھ جانیوالی کرکٹرز کی بیگمات اور بچوں کو دبئی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی آزادی سلب کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کو آزادانہ گھومنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے وہ بائیوسیکیور ببل سے باہر نہیں جاسکتے اور ان کی سرگرمیاں محدود ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد، حسن علی اور دیگر کھلاڑیوں کی فیملیاں ساتھ تو ہیں لیکن انہیں آزادانہ طور پر گھومنے کی اجازت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی قرنطینہ کے دوران الگ الگ کمروں کی بالکنی میں کھڑے تصاویر سامنے آئی تھیں۔

مزید پڑھیں:

ثانیہ مرزا کا پاک بھارت میچ کے دن ’غائب‘ ہونے کا فیصلہ

اسٹار جوڑی میں دوریاں، انوشکا ویرات کوہلی سے الگ ہوگئیں

قومی ٹیم کے ساتھ موجود کرکٹرز کی بیگمات کا کہنا ہے کہ کورونا نے ٹور کا مزہ خراب کردیا ہے، سینئر کھلاڑیوں کی بیگمات کا کہنا ہے کہ پہلے ٹورز پر تفریح کا بھرپور موقع ملتا تھا، ہم گھومتے اور شاپنگ کرتے تھے لیکن اب کورونا کی وجہ سے بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

کرکٹرز کی بیگمات اور بچوں نے آئی سی سی کی پابندیوں پر شدید مایوس کا اظہار کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ شوہر کے ساتھ ٹور کرنے کی اجازت ملنے پر شکر گزار ہیں کیونکہ ماضی میں بیگمات کو ساتھ رکھنے پر پابندی کے دوران خواتین کو یہ موقع پر میسر نہیں آتا تھا۔

Related Posts