جنیوا میں عالمی صحت اسمبلی کا 75واں اجلاس شروع، پاکستانی وفد بھی شریک

تازہ ترین

تازہ ترین

جنیوا میں عالمی صحت اسمبلی کا 75واں اجلاس شروع، پاکستانی وفد بھی شریک
جنیوا میں عالمی صحت اسمبلی کا 75واں اجلاس شروع، پاکستانی وفد بھی شریک

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عالمی صحت اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) کا 75واں اجلاس شروع ہوگیا جس میں وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کی زیرِ قیادت پاکستانی وفد بھی شریک ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کے بعد ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ پاکستانی وفد ڈبلیو ایچ اے اجلاس میں صحت برائے امن کے ویژن پر پاکستان کا نقطۂ نظر عالمی برادری کے سامنے رکھے گا۔ اجلاس میں 194 ممالک کے وفود شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 49نئے کیسز رپورٹ، 87مریضوں کی حالت تشویشناک

پاکستانی وفد میں وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کے علاوہ سیکریٹری صحر عامر اشرف خواجہ اور ڈی جی ہیلتھ رانا صفدر شریک ہیں۔ عالمی صحت اسمبلی کو کورونا کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات پر آگہی دی جائے گی۔ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہونگی۔

وفاقی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد عالمی رہنماؤں سے گفت و شنید کے دوران صحت کے شعبے میں اقدامات پر گفتگو کرے گا۔ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے افتتاحی خطاب ڈی جی عالمی ادارۂ صحت ٹیڈروس ادھانوم گیبرئیس نے کیا۔

افتتاحی خطاب کے دوران ڈی جی ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کا کہنا تھا کہ کورونا کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا۔ وائرس ہر موڑ پر دنیا کو حیران کر رہا ہے جو بار بار معاشروں کو تباہ کرنے والا طوفان ثابت ہوا۔ معاشی طور پر کمزور ممالک کے 1ارب افراد کو ویکسین دستیاب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے 57  ممالک نے 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی۔ عالمی سطح پر 70 فیصد تک ویکسینیشن کیلئے تمام ممالک کی مدد جاری رکھنا ہوگی تاہم کورونا دنیا کا واحد بحران نہیں بلکہ ہمیں خشک سالی، بیماری اور جنگ کا بھی سامنا ہے۔

Related Posts