پاکستان فلم اور ٹی وی کے معروف ڈائریکٹر نے اسلام قبول کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان فلم اور ٹی وی کے ڈائریکٹر نے اسلام قبول کرلیا
پاکستان فلم اور ٹی وی کے ڈائریکٹر نے اسلام قبول کرلیا

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کرپاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے معروف ہدایتکار پرمیش ادیوال نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اپنا نام محمد رکھ لیا ہے۔

پرمیش ادیوال نے سعودی عرب میں عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے، جبکہ اُنہوں نے اپنا اسلامی نام محمد رکھا ہے۔

پاکستانی ہدایتکار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Parmesh Adiwal (@parmeshadiwal)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نو مسلم ہدایت کار نے مسجد نبوی ﷺ کی ایک روح پرور ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں نماز کی ادائیگی اور اس کے بعد دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اس ویڈیو پوسٹ کو ’تاجدار حرم‘ کے عنوان سے کیپشن دیا ہے۔ ویڈیو کے پس منظر میں عاطف اسلم کی نعتیہ کلام پر مبنی قوالی تاجدار حرم سنائی دیتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اسلام قبول کرنے کے اعلان کے بعد ہدایت کار کی پوسٹ پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts