پنجاب میں خاتون مریضہ کی زبان سے زبان لگاکر ٹیسٹ کرنے والا ڈاکٹر گرفتار، نازیبا ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

"Pakistani Doctor Arrested for Allegedly Kissing Female Patient During Examination in Mian Channu"
FACEBOOK

پنجاب کے شہر میاں چنوں میں ایک نجی کلینک پر خاتون مریضہ کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کے الزام میں معروف ڈاکٹر رفیق گجر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوامی ردعمل میں شدید اضافہ ہوا، جس پر انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی۔

ایک شہری اعجاز غنی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی جس میں شہری ڈاکٹر رفیق گجر پر یہ سنگین الزام عائد کر رہا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کے چیک اپ کے دوران “زبان سے زبان لگا کر ٹیسٹ” کیا۔

ویڈیو میں اعجاز غنی نہ صرف شدید غصے کا اظہار کرتے ہیں بلکہ ڈاکٹر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وضاحت کرے کہ یہ کون سا طبی معائنہ ہے جو اس قدر نازیبا طریقے سے کیا جاتا ہے۔

 

اعجاز غنی ویڈیو میں کہتے ہیں “ڈاکٹر صاحب! اگر یہ ٹیسٹ نیا ایجاد ہوا ہے تو ہمیں بھی بتائیں۔ اگر یہی طریقہ رائج ہے تو پھر میں بھی آپ کی بیوی کو بلا کر یہی ٹیسٹ کر کے جاؤں گا، ورنہ مجھے مار دیں یا اپنی غلطی تسلیم کریں۔”

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ڈاکٹر رفیق گجر کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف دفعہ 376 (جنسی زیادتی) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم ڈاکٹر رفیق گجر نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے اور مقدمے کی شفاف تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مقدمے کے تمام پہلوؤں کی چھان بین کی جا رہی ہے اور حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے لائے جائیں گے۔ دوسری جانب انتظامیہ کی بروقت کارروائی پر شہریوں کی بڑی تعداد نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Related Posts