بلندیوں کو چھوتی پاکستانی معیشت؛ اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 36 ہزار کی حد عبور جرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2 ہزار 202 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 36 ہزار 502 پر بند ہوا جوکہ ایک اعشاریہ 65 فیصد اضافہ ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کے اہم شعبوں میں بھرپور خریداری کا جحان دیکھنے میں آیا، جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز) اور ریفائنریز شامل ہیں۔

این بی پی، اوجی ڈی سی، ماری، پی پی ایل، ایم ای بی ایل ، ایس ایس جی سی ، ایس این جی پی ایل ، پی ایس او، پی او ایل اور یوبی ایل مثبت زون میں دکھائی دیئے۔

معاشی ماہرین نے اس تیزی کے رجحان کو معاشی بنیادی اصولوں میں بہتری سے جوڑا ہے، خاص طور پر گزشتہ مالی سال میں موصول ہونے والی ریکارڈ بلند ترسیلات زر کو اس کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2,351 پوائنٹس یا 1.8 فیصد اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح 134,299.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Related Posts