سربیا میں پاکستانی ایمبسی کا مہنگائی پر احتجاج، گانا بھی شیئر کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں مہنگائی نے سرکاری حکام کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیا، سربیا میں پاکستانی ایمبسی کا ملک میں مہنگائی پر تشویش کا اظہار، گانا شیئر کرکے احتجاج ریکارڈ کروادیا۔

Pakistani Embassy of Serbia mocks its own govt

سربیا میں پاکستان کی ایمبسی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں  وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا گیا ہے کہ کب تک ہم سرکاری اہلکار خاموش رہیں گے اور آپ کے لیے کام کرتے رہیں گے ؟۔


 

پیغام میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی اور فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہمارے بچوں کو اسکول سے نکال دیا گیا ہے۔کیا یہ نیاپاکستان ہے؟۔

Related Posts