عوام کیلئے خوشخبری،پاکستانی ماہرین کاکورونا ویکسین کا کامیاب تجربہ ، مریض ٹھیک ہونے لگے

تازہ ترین

تازہ ترین

corona vaccine

اسلام آباد: پاکستانی ماہرین نے چین کے تعاون سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایک ویکسین کا کامیاب آزمائشی تجربہ کیا ہے اور 3ماہ میں اس ویکسین کی منظوری کی امید جاگ اٹھی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے 2500 ، کراچی سے 1400 اور لاہور میں 800 افراد کو یہ ویکسین پلائی گئی اور یہ افراد ویکسین لگانے کے بعد مہلک وائرس سے صحت یاب ہوئے۔

شفا ء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقبال نے کہا ہے کہ ٹرائل کے نتائج میں تین ماہ لگ سکتے ہیں کیونکہ اینٹی باڈیز ٹیسٹ ٹیکے لگانے کے 56 دن بعد کیا جائے گا،ڈاکٹر اقبال کاکہنا ہے کہ اس کیس کی سماعت روس ، سعودی عرب ، میکسیکو اور کینیڈا میں جاری ہے۔

وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کیلئے بنائی جانیوالی فائزر ویکسین پاکستان کے لئے مناسب نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فائزر کے بجائے ہمیں دیگر ویکسینز پر توجہ دینی چاہیے،یہ ویکسین میری رائے کے مطابق پاکستان کے لئے موزوں نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ، 42 مزید شہری جاں بحق

ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے بتایا کہ وہ خاموشی سے کام کر رہے ہیں، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ محتاط ہیں کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ ابھی اس ویکسین کے حوالے سے کئی مسائل باقی ہیں۔

Related Posts