پاکستانی فلم پرواز ہے جنون دُنیا کی سب سے بڑی فلمی مارکیٹ میں ریلیز ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

پرواز ہے جنون دُنیا کی سب سے بڑی فلمی مارکیٹ چین میں 13 نومبر کو ریلیز ہوگی
پرواز ہے جنون دُنیا کی سب سے بڑی فلمی مارکیٹ چین میں 13 نومبر کو ریلیز ہوگی

اسلام آباد: پاکستانی فلم پرواز ہے جنون دُنیا کی سب سے بڑی فلمی مارکیٹ چین میں آئندہ ماہ ریلیز ہوگی۔ 

Parwaz Hai Junoon' set to honor Pakistan Air Force on Eid-ul-Azha -  Entertainment - Dunya News

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پاکستانی سینما کی نمائندگی کرنے والی فلم پرواز ہے جنون پاک فضائیہ کے عزم و حوصلے کی ولولہ انگیز داستان ہے جس میں فلم اسٹار حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اور احد رضا میر شامل ہیں۔

Parwaaz Hai Junoon - Avvaaz

واضح رہے کہ گزشتہ 30 برس سے زائد عرصے میں کوئی بھی پاکستانی فلم اتنا مقام پیدا نہ کرسکی کہ اسے چین جیسی عالمی مارکیٹ میں ریلیز کیا جاسکتا جس کے بعد پرواز ہے جنون نے یہ خلاء پُر کیا ہے۔

پاک فضائیہ کے جوانوں کے جوشِ جنون اور شوقِ شہادت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوئی فلم پرواز ہے جنون جلد چینی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  یہ بھی پڑھیں: سنجے دت کینسر کے موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب 

Related Posts