پاکستان کی مشہور فلمساز سیماب گل کی مختصر فلم ’ملاقات سینڈسٹورم‘ ہالی شارٹس فلم فیسٹیول کے زریعے آسکر ایوارڈز کیلئے منتخب ہوگئی۔
سیماب گل کی فلم ملاقات نے 11 اگست سے 20 اگست تک جاری رہنے والے ہالی شارٹس فلم 2022 کی بہترین مختصر فلموں کی کیٹیگری میں’بیسٹ لائیو ایکشن ایوارڈ‘ اپنے نام کیا ہے۔
اس فیسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ٹاپ 3 پوزیشن ہولڈرز خود بخود آسکر کی دوڑ میں شامل ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ’بیسٹ لائیو ایکشن ایوارڈ‘ کے ساتھ ساتھ پاکستانی فلم ’آسکر ایوارڈز‘ کی دوڑ میں بھی شامل ہوچکی ہے۔
مس یونیورس کے مقابلے میں اب شادی شدہ خواتین اور مائیں بھی حصہ لے سکیں گی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








