عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی نے 5 دن میں 10 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا۔
سسپنس، کامیڈی اورایکشن سے بھرپور فلم منی بیک گارنٹی کی کہانی بینک ڈکیتی کے منفرد موضوع کا احاطہ کرتی ہے۔
پاکستان فلموں کے بزنس پر خاص نظر رکھنے والے علی زین نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ عید الفطر کے ہفتے کے دوران فلم نے پاکستان بھر سے 6.5 کروڑ سے زائد جبکہ بیرون ملک 3.5 سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
⭐ STAR POWER⭐#MoneyBackGuarantee Crosses 10cr Mark Globally by End Of Eid Weekend (Monday) Making It Back To Back 10+Cr Openings For Fawad Khan after #TheLegendOfMaulaJatt!
Pakistan.. 6.5cr
Overseas.. 3.5+Cr
Total.. 10+cr— Ali Zain (@ali_zainsays) April 25, 2023
فلم میں لیجنڈ کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے فلم میں بینک مینیجر کا کردار ادا کیا جبکہ منی بیک گارنٹی میں شنیرا اکرم نے غیر ملکی صحافی کا کردار ادا کیا۔
فلم میں فواد خان، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، جاوید شیخ، حنا دل پذیر، مرزاگوہر رشید، شایان خان، مانی، کرن ملک، علی سفینہ،مرحوم احمد بلال، عدنان جعفر،شفاعت علی اور اقدس وسیم سمیت دیگر فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
دوسری جانب عید پر ہی ریلیز ہونے والی دوسری پاکستانی فلم، ’ہوئے تم اجنبی ’ نے تقریبا 2 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
Huey Tum Ajnabi Collect 72 Lac on Eid Day 3 and Films Decent Run Continues in Cinemas All Over Pakistan.
Here are the Eid Weekend Breakdown.#Eid Day 1 : 48 Lac#Eid Day 2 : 80 Lac#Eid Day 3 : 72 Lac
Total : 2 CrorrCourtesy: EPK#LollywoodFilmindustry pic.twitter.com/OnlUJyvndf
— Lollywood Film Industry (@LFI_Lollywood) April 26, 2023
ماضی کے مقبول ترین ہیرو شاہد کے بیٹے اور صحافی کامران شاہد کی فلم ’ہوئے تم اجنبی‘ کے ہدایت کار اور مصنف کامران شاہد ہیں۔
فلم میں میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی 1971 کی جنگ اور سقوط ڈھاکا کے دوران محبت کی ان کہی داستانوں کے گرد گھومتی ہے۔
فلم میں معروف اداکار سہیل احمد اور شفقت چیمہ سمیت محمود اسلم، ثمینہ پیرزادہ، عائشہ عمر، شمعون عباسی، علی خان شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








