پاکستانی فورسز کا افغانستان کی مرکزی فلیگ پوسٹ پر قبضہ! سبز ہلالی پرچم لہرانے کی ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

جنوبی وزیرستان کے انگور اڈہ سیکٹر میں پاکستان کی فرنٹیئر کور (ایف سی) کی 245 ونگ نے ایک اہم آپریشن کے دوران افغان سرحد کے قریب چار چوکیاں اپنے کنٹرول میں لے لیں۔ کمانڈر ساجد رؤف خٹک کی قیادت میں اس یونٹ نے افغان فورسز کی مرکزی فلیگ پوسٹ پر قبضہ کرکے وہاں سے افغان پرچم ہٹا کر پاکستانی پرچم لہرا دیا جو سرحد پر ایک بڑی عسکری کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں طالبان کے درجنوں جنگجو ہلاک ہو گئے۔ اسی آپریشن کے دوران پاکستان کی افواج نے کل 19 افغان چوکیوں پر بھی کامیابی سے قبضہ کر لیا جس سے پاک افغان سرحد پر پاکستان کی دفاعی صورتحال مزید مضبوط ہوئی ہے۔

یہ کارروائیاں افغان فورسز کی جانب سے بلااشتعال سرحدی خلاف ورزیوں اور فائرنگ کے جواب میں کی گئی ہیں۔ پاکستانی فورسز نے مؤثر حکمت عملی کے تحت دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا، جس سے سرحدی تحفظ کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل حاصل ہوا ہے۔

یہ حالات ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے اور فرنٹیئر کور اور دیگر فورسز اس خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے چوکس اور مستعد ہیں۔

Related Posts