انڈین فلم میں پاکستانی گینگسٹر رحمان ڈکیٹ کا ڈانس، کلپ وائرل، آپ بھی دیکھئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اکشے کھنہ، فوٹو ایکسپریس

بالی ووڈ کی نئی فلم دھریندھر کا ایک سین سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں کراچی کے سابق خطرناک گینگسٹر رحمان ڈکیت کا کردار نبھانے والے اکشے کھنہ مقامی رقص پیش کرتے ہیں۔

اکشے کھنہ کے اس انٹری سین نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ اور اب فلم کی ٹیم نے اس سین کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی بھی بتادی ہے۔

یہ منظر اس وقت وائرل ہوا جب اکشے کھنہ ایک گاڑی سے اُتر کر ہجوم کو ہاتھ ہلا کر سلام کرتے ہیں، اور پھر بغیر کسی پلان کے روایتی رقص شروع کردیتے ہیں۔

فلم میں اکشے کھنہ کے ساتھ کام کرنے والے اداکار دانش پانڈور کے مطابق یہ ڈانس پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔ دانش فلم میں عزیر بلوچ کا کردار کر رہے ہیں، انھوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران کوریوگرافی جاری تھی۔ اچانک اکشے کھڑے ہوئے اور ڈائریکٹر آدیتیہ دھر سے پوچھا ’’کیا میں بھی رقص کر سکتا ہوں؟‘‘ ڈائریکٹر نے جواب دیا، ’’جو دل کرے کرو!‘‘

اس کے بعد اکشے کھنہ نے خود سے رقص شروع کر دیا اور پوری ٹیم حیران رہ گئی۔

فلم دھریندر جاسوسی اور ایکشن تھرلر ہے۔ اکشے کھنہ فلم میں رحمان ڈکیت کا کردار ادا کررہے ہیں۔

انٹری سین میں جو موسیقی استعمال ہوئی، اس کا نام FA9LA ہے۔ یہ گانا بحرین کے ہپ ہاپ آرٹسٹ فلپراچی نے پرفارم کیا ہے اور دنیا میں پہلے ہی کافی مقبول ہوچکا ہے۔

Related Posts