پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی سر کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے پورٹر سپورٹ اور مصنوعی آکسیجن کے بغیر دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی’براڈ پیک‘ کو بھی سر کرلیا۔

ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے اپنے کیرئیر میں 8 ہزار میٹر سے بلند آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔ براڈ پیک کی بلندی 8 ہزار 51 میٹر ہے جبکہ اسے دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی شمار کیا جاتا ہے۔

ساجد سدپارہ پاکستان کی تمام پانچ، “8 تھاؤزینڈرز” مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کر چکے ہیں۔

اس سے قبل ساجد سدپارہ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، اناپورنا، مناسلو، جی ون اور جی ٹو بھی مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کر چکے ہیں۔

Related Posts