پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے تاریخ رقم کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

اس سے قابل نائلہ کیانی بھی کارنامہ انجام دے چکی ہیں، فوٹو جیو

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے کوہ پیمائی کے میدان میں تاریخ رقم کردی۔

سرباز خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر لیا۔ سرباز خان یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔

سرباز خان نے تاریخی کارنامہ نیپال میں 8 ہزار586 میٹر بلند ماؤنٹ کنچن جونگا کو سر کر کے انجام دیا۔ پاکستانی کوہ پیما گزشتہ برس تمام 14 بلند چوٹیاں سر کر چکے تھے۔ انہوں نے آج کینچن جونگا صبح 5 بجے سر کیا۔ یہ کارنامہ مکمل طور پر الپائن اسٹائل میں انجام دیا گیا۔

کچھ عرصہ قبل پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ انھوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی تھی۔ ناٸلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں آٹھ ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن چکی ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا۔ پاکستانی کوہ پیما نے آٹھ ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیوں کو 3 سال سے کم عرصے میں سر کیا۔

Related Posts