اسکردو میں افسوسناک حادثے کے باعث کوہ پیما شبیر حسین سدپارہ بھی جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistani mountaineer Shabbir Hussain Sadpara killed in Skardu road mishap

اسکردو: 26 سالہ کوہ پیما شبیر حسین سدپارہ اسکردو میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ راولپنڈی سے اسکردو جانیوالی بس دریائے سندھ میں جا گری  ہلاک ہونے والے متعدد  مسافروں میں پاکستانی کوہ پیما سدپارہ بھی شامل تھے۔

ترجمان گلگت بلتستان نے واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسافر کوسٹر راولپنڈی سے اسکردو جا رہی تھی جس میں تقریباً 25 افراد سوار تھے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں  جبکہ علاقے میں امدادی کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاک فوج کا ایک دستہ  امدادی کاموں میں حصہ لے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس نے گلیشیئر کی چوٹی سے دو غیر ملکیوں کو بچا لیا

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے خوفناک سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  واقعے کی تحقیقات کے احکامات دیئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Related Posts