پاکستانی شہری آصف رضا پر امریکی اہلکار کو قتل کرنے کی سازش کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistani national Asif Raza charged over plot to kill US official

نیویارک: امریکی استغاثہ کا کہنا ہے کہ ایران سے مبینہ تعلقات رکھنے والے ایک پاکستانی شخص پر ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے بدلے میں ایک امریکی اہلکار کو قتل کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

محکمہ انصاف کے ایک بیان کے مطابق 46 سالہ آصف رضا مرچنٹ پر امریکی حکومت کے اہلکار یا سیاستدان کو قتل کرنے کے لیے ایک ہٹ مین کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔

اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے بتایا کہ “آصف مرچنٹ کے خلاف یہ الزامات امریکیوں کے خلاف ایران کی مہلک سازشوں میں ملوث افراد کا احتساب کرنے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔”

“آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ اس نے امریکی سیاست دانوں اور اہلکاروں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ امریکی اٹارنی بریون پیس نے مزید کہا کہ آج کی فردِ جرم دنیا بھر کے دہشت گردوں کو ایک پیغام دیتی ہے۔

قتل کی سازش کے ہدف کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ آصف مرچنٹ کو 13 جولائی کو بٹلر، پنسلوانیا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش سے جوڑنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ کے “ایران سے قریبی تعلقات تھے” اور انہوں نے مبینہ طور پر قاتل کی خدمات لینے اور قتل کی سازش میں اہم کردار ادا کیا۔آصف مرچنٹ پر خفیہ ایجنٹ ہونے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

Related Posts