حج 2026 کی تیاریاں، عازمین کو سم کارڈ خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی، متبادل کیا ہوگا جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو آن لائن

حکومتِ پاکستان نے حج 2026 کے لیے سعودی عرب جانے والے عازمین کو مفت موبائل سم کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد دورانِ حج مواصلاتی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

یہ انتظام اس لیے کیا گیا ہے تاکہ عازمین حج پورے حج کے دوران باآسانی رابطے میں رہ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق تمام پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچنے پر سرکاری انتظامات کے تحت مفت سم کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔

طویل پیکیج کے تحت عازمین کو 600 منٹ اور 40 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا مفت دیا جائے گا، جبکہ مختصر پیکیج میں 300 منٹ اور 25 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا شامل ہوگا۔

یہ سم کارڈ مقامی اور بین الاقوامی دونوں طرح کی کالز کی سہولت فراہم کریں گے، جس سے عازمین ہر وقت اپنے اہلِ خانہ سے رابطے میں رہ سکیں گے۔

حکومت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوئی اضافی سم کارڈ خریدنے سے گریز کریں۔

مزید برآں ہر پاسپورٹ پر صرف ایک سرکاری سم جاری کی جائے گی اور اضافی سم حاصل کرنے کی صورت میں سرکاری سم کو غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔

ریچارج کوڈز عازمین کی رہائش گاہوں پر فراہم کیے جائیں گے اور بیلنس ختم ہونے کی صورت میں ٹاپ اَپ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

Related Posts