سول ایوی ایشن کا فیصلہ، پاکستانی پائلٹس برطانیہ کا امتحان پاس کرنے کے پابند

تازہ ترین

تازہ ترین

سول ایوی ایشن کا فیصلہ، پاکستانی پائلٹس برطانیہ کا امتحان پاس کرنے کے پابند
سول ایوی ایشن کا فیصلہ، پاکستانی پائلٹس برطانیہ کا امتحان پاس کرنے کے پابند

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانی پائلٹس پر برطانیہ کا امتحان پاس کرنے کی شرط لازمی قرار دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جہاز اڑانے کیلئے برطانیہ کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا  جس کیلئے برطانوی ماہرین سے خدمات مستعار لی جائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پائلٹس کو جعلی طریقے سے فلائنگ الاؤنس دیئے جانے کا انکشاف

دوسری جنگِ عظیم کا پائلٹ،پاک فضائیہ کا ہیرو

آؤٹ سورسنگ کیلئے برطانوی سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ وفاقی کابینہ نے معاہدے کی منظوری دے دی۔ پہلے سال امتحانی فیس 90 جبکہ دوسرے سال کیلئے 95 پاؤنڈز مقرر کی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی پہلی بار 75، دوسری مرتبہ 25 فیصد ادائیگی کرے گی جبکہ تیسری دفعہ امتحان پر فیس کی مکمل ادائیگی پائلٹ کی ذمہ داری ہوگی۔ پاکستان میں جہاز اڑانے کیلئے برطانیہ سے امتحان پاس کرنا ضروری قرار دے دیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سول ایوی ایشن میں پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل کے علاوہ پائلٹس کو جعلی طریقے سے فلائنگ الاؤنس دیئے جانے کا اسکینڈل بھی سامنے آیا۔بدعنوانی کے الزامات کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی سوچ بچار پر مجبور ہوگئی۔ 

فلائنگ سے 2017 میں معطل ہونے والے فلائٹ انسپکٹر پائلٹ میسم رضا کو جعلی طریقے سے ماہانہ لاکھوں روپے فلائنگ الاؤنس جاری ہونے کا انکشاف رواں برس فروری کے دوران آڈٹ اور سی اے اے فلائٹ انسپکشن یونٹ کی رپورٹ میں سامنے ایا۔ 

Related Posts