کمسن پاکستانی طالب علم رضا جاوید نے لائٹ ویٹ 1300 سی سی گاڑی تیار کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

کمسن پاکستانی طالب علم رضا جاوید نے لائٹ ویٹ 1300 سی سی گاڑی تیار کرلی
کمسن پاکستانی طالب علم رضا جاوید نے لائٹ ویٹ 1300 سی سی گاڑی تیار کرلی

ہونہار طالب علم رضا جاوید نے صرف چھ ماہ کے عرصے میں بہترین لائیٹ ویٹ پائپوں سے اعلیٰ قسم کی منفرد گاڑی تیار کر لی جس کی اسپیڈ عام گاڑیوں کے مقابلے میں 2 گنا زیادہ ہے۔ 

گاڑی کی تیاری کے بارے میں رضا جاوید نے کہا  کہ میرے  ذہن میں خیال آیا کہ یورپ اور  امریکہ میں اس طرح کی گاڑیاں خصوصی طور پر تیار کی جاتی ہیں کیوں نہ پاکستان میں اس طرح کی گاڑی تیار کی جائے۔

کمسن طالب علم نے کہا کہ سب سے پہلے میں نے اپنی جمع شدہ رقم سے گاڑی کی باڈی کے پارٹس خریدے۔ جب میں یہ تمام چیزیں گھر لایا تو گھر والوں نے کہا تم یہ کیا کباڑ لے آئے ہو لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔

رضا جاوید نے کہا کہ میں دن رات اس گاڑی کی تیاری میں لگ گیا اور ساتھ اپنی پڑھائی بھی جاری رکھی۔ میں اس وقت ایل ایل بی کا سٹوڈنٹ ہوں۔گاڑی کی تکمیل مصمم ارادے اور اللہ کی مدد سے ممکن ہوئی۔ 

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے مجھے ہمت  و طاقت بخشی اور کامیابی عطا فرمائی۔آج میری گاڑی مکمل ہو کر سڑک پر آ چکی ہے۔دوستوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کبھی ہمت نہ ہاریں، کامیابی ضرور مقدر بنے گی۔

طالب علم رضا جاوید نے کہا کہ تعمیری کاموں میں اپنا دھیان دیں تاکہ ہم ملکر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ اگر حکومت سر پرستی کرے تو  اس سے بھی بہتر گاڑیاں تیار کر سکتا ہوں۔ 

Related Posts