افغانستان میں فائرنگ سے تحریک طالبان پاکستان کاکمانڈر قاری سیف اللہ محسود ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

saif ullah mehsud
افغانستان میں فائرنگ سے تحریک طالبان پاکستان کاکمانڈر قاری سیف اللہ محسود ہلاک

کابل: افغانستان میں فائرنگ سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر قاری سیف اللہ محسود ہلاک ہوگیا، ٹی ٹی پی نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک پر اس قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق افغانستان کے صوبہ خوست میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قاری سیف اللہ محسود کو قتل کردیا۔ ٹی ٹی پی نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک پر اس قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔

ٹی ٹی پی نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے عسکریت پسندوں نے ایک روز قبل اسی علاقے میں ٹی ٹی پی کے دیگر 3 جنگجوں کو بھی قتل کیا تھا۔ قاری سیف اللہ محسود کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرز میں ہوتا تھا اور وہ حکیم اللہ محسود گروپ کا ترجمان تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے شام اور عراق میں حملے دہشت گردی قرار، ایران کی مذمت

وہ پاکستان میں کئی خودکش حملوں میں ملوث تھا اور اس نے حال ہی میں ایک آڈیو پیغام میں 2019 میں پاکستان میں 75 حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔قاری سیف اللہ محسود کو2016میں افغانستان میں گرفتار کرکے 14 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Related Posts