پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ کی منسوخی کے بعد نئی مشکل میں پھنس گئی۔ پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال نے سپر 8 مرحلے کو ناک آؤٹ میں تبدیل کردیا ہے۔
تفصیالت کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا جس کے بعد گروپ میں سیمی فائنل تک رسائی مزید مشکل ہوگئی۔ ہفتے کے روز کھیلے جانے والے میچ میں کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم ٹاس کے علاوہ میچ میں کوئی بھی پیشرفت نہ ہوسکی اور مسلسل بارش کے باعث ایک بھی گیند نہ پھینکے جانے رپ امپائرز نے میچ منسوخی کا اعلان کردیا اور دونوں ٹیمز کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کو اپنے گروپ کی 2 بہترین ٹیموں میں شامل ہونا ہوگا۔
قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 24فروری کو انگلینڈ کے خلاف جبکہ گروپ 8 کا آخری میچ میزبان سری لنکا کے خلاف کھیلے گی اور دو میں سے کوئی ایک میچ ہارنے کی صورت میں فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ اگر قومی ٹیم اپنے دونوں میچ جیت گئی تو سیمی فائنل تک رسائی آسان ہوجائے گی۔
تاہم اگر پاکستان ٹیم اپنے دونوں میچ ہار جائے تو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو کر ایونٹ کے میچز سے آؤٹ ہوجائے گی۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ منسوخی کے بعد گروپ 8 کا ہر میچ عملاً ناک آؤٹ بن چکا ہے۔ 22 فروری کو سری لنکا اور انگلینڈ کے میچ کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








